20 مارچ 2013 - 20:30

کوئٹہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے سریاب روڈ موسی کالونی کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر ٹائم بم نصب کر رکھا تھا جسے کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت اڑایا جانا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوازل سکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بناتے ہوئے ٹرین کو تباہی سے بچا لیا۔ بم ڈسپوازل اسکواڈ کے عملے کا کہنا تھا کہ بم کو مقناطیس کے ذریعے ریلوے لائین کے ساتھ لگایا گیا تھا۔ بم دیسی ساختہ تھا جس میں ایک کلو کے قریب بارودی مواد تھا۔ بارودی مواد پائپ کے ٹکڑوں میں بھرا گیا تھا ۔ پولیس نے نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242